سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 140 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث سوات اور ملحقہ علاقوں کے مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
تاہم، اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان