نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

May 02, 2025 | 18:40:PM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
کیپشن: تصویر ،فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

 نائب وزیراعظم  نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا معاہدے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

  اسحاق ڈار نے  کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا،ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قریبی رابطے پر اتفاق کیا جبکہ  اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور اعلیٰ سطحی تبادلوں کے فروغ پر اتفاق رائے پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی