پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

May 02, 2025 | 09:23:AM
پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ 

سفیر عاصم افتخار  اور  انتونیو گوتریس کی ملاقات میں  جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی اور دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ 

اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔

 یہ  بھی پڑھیں:گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگی۔

دوسری جانب امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکا میں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا جائے گا اور اعلیٰ ترین سطح پر امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے اس کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں اسی بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکاجائے۔