نواز الدین صدیقی اداکاری کیوں چھوڑیں گے ؟وجہ بتادی

May 02, 2023 | 22:57:PM
نواز الدین صدیقی اداکاری کیوں چھوڑیں گے ؟وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق  نوازالدین صدیقی نے اپنی آنے والی فلم "جوگیرہ سارا را را" کے ٹریلر لانچ تقریب میں بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے 20 سالہ سفر اور بطور اداکار اپنی کامیابی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ "انسان اپنی زندگی میں روز ہی کچھ نہ کچھ نیا سیکھتا ہے، اور ہر نیا تجربہ انسان کو اپنے ہنر کو آگے بڑھانے میں مدد کرتا ہے"۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ "میں اب 20 سال پہلے کی طرح کام نہیں کر سکتا کیونکہ اب میں آج کے ان نئے سالوں کا تجربہ رکھتا ہوں"۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ" مسلسل  تجربے کے ساتھ ترقی کرنا ضروری ہے، بالکل اسی طرح ایک اداکار کی اداکاری میں بدلتے وقت کے ساتھ بھی تبدیلی آتی ہے"۔ 

اُنہوں نے کہا کہ"میں ایک جگہ پر رُک نہیں سکتا، اگر کوئی مجھ سے کہے کہ وہ مجھے سپرسٹار بنا دیں گے لیکن مجھے صرف ایک قسم کا کردار کرنا ہے تو میں بہت جلد ہی بیزار ہو جاؤں گا اور اداکاری چھوڑ کر کسی اور شعبے کو اپنا لوں گا"۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ" میں نے ابھی فرینکفرٹ میں ایک فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے، جس میں صرف 10 لوگوں کا یونٹ تھا اور یہ کوئی بڑی فلم نہیں ہے لیکن اس کی کہانی اچھی ہے"۔

نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ "میں کئی کروڑ کی ایک بڑی ساؤتھ فلم بھی کر رہا ہوں، یہ ضروری ہے کہ انسان کے جسم میں تبدیلی کے لیے ایڈجسٹمنٹ ہو کیونکہ صرف تب ہی وہ ایک اچھا اداکار بننے کی کوشش کر سکتا ہے"۔

اُنہوں نے کہا کہ" میری اپنے اداکاری کے کیریئر میں کوشش صرف یہ ہے کہ تجربات کرتا رہوں"۔

واضح ر ہے کہ "جوگیرا سارا را را" ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس کی کاسٹ میں نوازالدین صدیقی کے علاوہ سنجے مشرا، نیہا شرما اور مہا اکشے چکرورتی بھی شامل ہیں۔