عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Mar 02, 2026 | 18:51:PM
عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپور میں ضلعی انتظامیہ نے 4 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق خیرپور میں حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر 4 مارچ عام تعطیل ہوگی، تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

حضرت سچل سرمست کے 205 ویں عرس کی سرکاری تقریبات کا آغا 14 رمضان کو ہو رہا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے ہولی پر ہندوملازمین کیلئے 2 روزکی تعطیلات کا اعلان کردیا، سندھ بھرمیں 3 تا 4 مارچ ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ؟ سیکرٹری پیٹرولیم کا اہم بیان آ گیا