ایران کی موجودہ صورتحال، سیکریٹری پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)سیکرٹری پیٹرولیم نے کہاہے کہ خطے میں صورتحال مستحکم نہ ہوئی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خطرہ ہے۔
سینیٹ کی ڈیو الوشن سے متعلق فنکشنل کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پیٹرولیم نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مستقبل قریب میں اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کویت میں کتنےامریکی طیارے گر ے؟ کویتی وزارت دفاع کا حیران کن بیان
سیکرٹری پیٹرولیم نے کہاکہ صورتحال مستحکم نہ ہوئی تو خطےمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ یکم مارچ کوبھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کیاگیاتھا، پیٹرول کی قیمت میں 8روپے فی لٹر اضافہ کیا گیاجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266روپے 17پیسے فی لٹرہو گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 16پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 280روپے 86پیسے فی لٹر ہو گئی ۔