گوجرانوالہ: پولیس کا پتنگ فروشوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن

Mar 02, 2023 | 13:13:PM
گوجرانوالہ: پولیس کا پتنگ فروشوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن
کیپشن: ضلع بھر میں ڈور اور پتنگ تیار کرنے اور بیچنے والوں کے ساتھ ساتھ پتنگ بازی میں ملوث عادی ملزمان کی فہرستیں تیار کرکے انکے خلاف کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سی پی او گوجرانوالہ کی ہدایات پر شہر بھر میں پتنگ و ڈور بنانے اور پتنگ بازی میں ملوث 6 ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔

پولیس ذارئع کے مطابق اس کرکیک ڈاؤن میں گرفتار ملزمان کو تھری ایم پی او کے تحت تین ماہ کیلئے جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ڈور اور پتنگ تیار کرنے اور بیچنے والوں کے ساتھ ساتھ پتنگ بازی میں ملوث عادی ملزمان کی فہرستیں تیار کرکے انکے خلاف کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاڑکانہ، مبینہ پولیس مقابلے میں مطلوب ڈاکو ہلاک

اس حوالے سے سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کی آڑ میں شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، پتنگ بازی معصوم انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب ہے لہٰذا اس میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔