انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم

Jun 02, 2025 | 18:49:PM
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
سورس: کاروباری ہفتے،انٹربینک، امریکی ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ، استحکام، Business week, interbank, US dollar cheap, open market, stability,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں قیمت میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 282 روپے سے نیچے آگیا،انٹربینک میں ڈالر 282.02 روپے سے کم ہوکر 281.97 روپے پر بند ہوا۔

ادھراوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 284.40 روپے  پر برقرار رہا جبکہ یورو1.30 روپے مہنگا ہوکر 324.10 روپے پرآگیا۔ 

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 2.62 روپے مہنگا ہوکر 384.75 روپے پر پہنچ گیا،یو اے ای درہم 8 پیسے کمی سے 77.41  روپے ، سعودی ریال 8 پیسے کم ہوکر 75.60 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:خبردار ہوشیار!5جون تک تیز آندھی، گردآلود ہواؤں کیساتھ بارشیں،الرٹ جاری