پشاور ؛ بدبخت بیٹے نے نصیحت سے تنگ آکر اپنی ماں کو قتل کرڈالا

Jun 02, 2025 | 18:34:PM
 پشاور ؛ بدبخت بیٹے نے نصیحت سے تنگ آکر اپنی ماں کو قتل کرڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)خیبر پختونخوا کے دارلحکومت   پشاور میں بدبخت بیٹے نے نصیحت سے تنگ آکر اپنی ماں کو قتل کرڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں  اس وقت پیش آیا جب عاصمہ بی بی نے اپنے بیٹے حبیب اللہ کو اوباش لڑکوں کی صحبت سے دور رہنے کی تلقین کی جس پر نوجوان نے نصیحتوں سے تنگ آکر اپنی والدہ کوگولی مار دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والی عاصمہ بی بی کو فوری طور پرتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں،واقعے کے بعد ملزم حبیب اللہ جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیربالاج قتل کیس،3 ملزمان پر فرد جرم عائد ،3گواہان طلب