امیربالاج قتل کیس،3 ملزمان پر فرد جرم عائد ،3گواہان طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق)ایڈیشنل سیشن جج لاہور اسد حفیظ کی عدالت نے امیر بالاج قتل کیس کی سماعت24 جون تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے امیر بالاج قتل کیس میں تین ملزمان بلال،ہارون اور فیصل محمد پر فرد جرم عائد کر دی۔عدالت نے آئندہ تاریخ پرتین گواہوں کو طلب کرلیا۔اس کیس میں گوگی بٹ اورطیفی بٹ مفرور ہیں ۔ عدالت میں پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔
یاد رہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک شادی کی تقریب میں امیر بالاج کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ فلکس کی سپرہٹ ویب سیریز"ویڈنزڈے" کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر