نیٹ فلکس کی سپرہٹ ویب سیریز"ویڈنزڈے" کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر

Jun 02, 2025 | 16:39:PM
نیٹ فلکس کی سپرہٹ ویب سیریز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز"ویڈنزڈے" سیزن 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

نیٹ فلکس کی مقبول ویب سیریز کے سیزن 2 کی پہلی قسط "Here We Woe Again" کے ابتدائی چھ منٹ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے، جو نیٹ فلکس کے 2025 کے ایونٹ Tudum پر پیش کیا گیا ہے،اس بار بھی سیریز کی مرکزی نوجوان اداکارہ جینا اورٹیگا، ویڈنزڈے ایڈمزایک نئی سنسنی خیز مہم پر نکلتی ہے اوراس کا ہدف ایک مشہور زمانہ سیریل کلر کو ڈھونڈ کر اس سے انتقام لینا ہے۔

فلیش بیک میں دکھایا گیا ہے کہ "ویڈنزڈے" بچپن سے ہی اس مجرم کو تلاش کرنا چاہتی ہے اور چھ سال کی عمر میں سکول میں اس سیریل کلر سے متعلق ایک خوفناک پریزنٹیشن دے کر اپنے ہم جماعتوں کو خوفزدہ کر دیتی ہے,سیزن کے آغاز میں ویڈنزڈے کو ایک تہہ خانے میں ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے قید دکھایا گیا ہے، جہاں اردگرد پراسرار گڑیاؤں کی بھرمار ہے جو ایک خوفناک منظر پیش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اورہمایوں سعید کی فلم"لوگُرو" کا پشتو گاناریلیز

نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ "ویڈنزڈے" سیزن 2 کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا،پہلا حصہ 6 اگست جبکہ دوسرا 3 ستمبر 2025 کو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔