ماہرہ خان اورہمایوں سعید کی فلم"لوگُرو" کا پشتو گاناریلیز

Jun 02, 2025 | 10:14:AM
ماہرہ خان اورہمایوں سعید کی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپراسٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گُرو" کا پشتوویڈنگ سانگ "سادہ اشنا" ریلیز کر دیا گیا۔ 

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اس رومانوی کامیڈی فلم "لو گُرو"کے پہلے ریلیزکیے گیے گانوں کوبھی بہت پسندکیاگیاہے،اب یک اور گانا "سادہ اشنا" ریلیز ہوچکا ہے جس میں ماہرہ خان کی دلہن بنی جھلک توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے،سوشل میڈیا پر بھی اس پشتو ویڈنگ سانگ کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

"سادہ اشنا"ایک شادی کا گانا ہے جس میں پشتو ثقافت کی جھلک واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے،اس گانے میں ماہرہ خان ایک روایتی پشتون دلہن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور پوری کاسٹ کے ہمراہ پشتون طرز کا رقص پیش کرتی نظر آرہی ہیں،اس گانے کی کوریوگرافی معروف کوریوگرافر نگاہ حسین کی ہے۔

فلم"لوگرو"میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،یہ دونوں فن کاراس سے قبل دس سال پہلے فلم "بن روئے" میں ایک ساتھ نظر آئے تھے،اس فلم کی کاسٹ میں احمد علی بٹ سمیت کئی بڑے اداکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اس گانے کو سراہتے ہوئے لکھا "واہ! میں پشتون ہوں، یہ میرا کلچر ہے۔"

ایک اورنے تبصرہ کیا"یہ گانا خوشی کا پیغام دے رہا ہے۔" کچھ صارفین نے ماہرہ خان کی لک کو ان کی حقیقی شادی کی تقریب سے مشابہ قرار دیا ہے۔