معذور بچوں کیلئےماہانہ 25 ہزار روپے امداد کی منظوری

Jun 02, 2025 | 15:33:PM
معذور بچوں کیلئےماہانہ 25 ہزار روپے امداد کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معذوری کا روگ ایک ایسا المیہ ہے جو انسان کی زندگی اجیرن کر دیتا ہے،پاکستان کسٹمز افسروں کے خصوصی بچوں کیلئے ایف بی آر نےملازمین کےمعذوربچوں کی مالی معاونت کیلئےاہم اقدام اٹھانےکاعمل شروع  کردیا۔
کسٹمز سروس کے معذور بچوں کیلئےماہانہ 25 ہزار روپے امداد کی منظوری دیدی گئی،یونیفائیڈ کامن پول فنڈ رولز 2019 میں ترمیم کرنے کے بعد منظوری دی گئی،ایف بی آر نے تمام چیف کلکٹرز و ڈائریکٹر جنرلز سے معذور بچوں کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا،افسران کے اہل بچوں کی معلومات سرکاری معذوری سرٹیفکیٹ کیساتھ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ  ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن سے بھی بڑی خبر آ گئی
کسٹمز سروس کے ملازمین کا نام، موجودہ عہدہ، خصوصی بچوں کی تعداد بارے تفصیلات مانگی گئی ہیں،گریڈ 1 تا 22 تک کے افسران کے خصوصی بچوں کی تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ سمیت مکمل تفصیلات طلب  کی گئی ہیں۔