بلاول بھٹو سے سندھ کے وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کی ملاقاتیں

Jan 02, 2026 | 19:36:PM
 بلاول بھٹو سے سندھ کے وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ بلاول بھٹو سے سندھ کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس جاوید  عالم اوڈھو نے بھی ملاقات کی۔

بلول ہاؤس میں بلاول بھتو اور مراد علی شاہ کی ملاقات میں   سندھ کی مجموعی انتظامی و  سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔  پیپلز پارٹی کے دو اہم رہنماؤں نے صوبے میں گورننس کے چیلنج اور دوسرے اہم چیلنجز پر مشاورت کی۔
بلاول بھٹو زرداری سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ملاقات میں آئی جی سندھ نے صوبے میں قیامِ امن سے متعلق  اپنی حکمتِ عملی پر بریفنگ دی۔
امن و امان کی بہتری اور پولیس اصلاحات پر بھی تبادلۂ خیال ہوا اور چئیرمین بلاول بھتو زرداری نے نئے وزیراعلیٰ کو سندھ پولیس کی جدید ترین پولیس فورس میں ٹرانسفارمیشن کے متعلق اپنے ویژن سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  جعلی پولیس مقابلہ کی وائرل ویڈیو پر آئی جی کا ایکشن، پولیس اہلکار حوالات میں بند