بلال یاسین پر حملہ کیس میں اہم پیش رفت۔۔3ملزم گرفتار

Jan 02, 2022 | 10:48:AM
بلال یاسین حملہ کیس میں اہم پیش رفت
کیپشن: بلال یاسین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں استعمال ہونے والے اسلحہ سے متعلق پتا لگا لیا۔ واردات میں استعمال ہونے والا پستول نیلا گنبد اسلحہ مارکیٹ سے خریدا گیا تھا۔

 تفتیشی ٹیم نے 3 اسلحہ ڈیلرز کو تفتیش کےلئے حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے خرید و فروخت کا ریکارڈ اور ڈی وی آر بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال بڑی مشکل میں پھنس گئے

یاد رہے کہ دو روز قبل شام کو رہنما مسلم لیگ ن بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی تھی۔ قاتلانہ حملے میں ایک گولی بلال شیخ کے پیٹ اور دوسری پاو¿ں میں لگی تھی جو کامیاب آپریشن کے بعد نکال لی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:شراب کے نشے میں دھت لڑکیوں کا بارات میں ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل