کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال بڑی مشکل میں پھنس گئے

Jan 02, 2022 | 10:22:AM
وکی کوشال مشکل میں
کیپشن: وکی کوشال فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حال ہی میں کترینہ کیف سے شادی کرنیوالے اداکار وکی کوشال  مشکل میں پھنس گئے ۔موٹر سائیکل کی نقلی نمبر پلیٹ لگانے پروکی کوشال کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
یہ بھی پڑھیں:میرج سیزن ۔۔کیا اداکارہ تاپسی پنو نےشادی کا ارداہ کر لیا۔۔؟
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک شہری نے پولیس میں شکایت درج کی ہے کہ وکی کوشال نے فلم کے ایک سین میں انکی گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال کی ہے ۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے اندور کے رہنےو الے شکایت گذار جئے سنگھ یادو نے کہا کہ فلم کے سین میں استعمال کی گئی گاڑی کا نمبر میرا ہے۔درخواست گزار جئے سنگھ یادو نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں ہے کہ فلم یونٹ کو اس کے بارے میں پتہ ہے یا نہیں لیکن یہ غیر قانونی ہے۔ وہ میری منظوری کے بغیر میری گاڑی کا نمبر استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔
جے سنگھ کے مطابق اس بارے میں جب لوگوں نے انہیں بتایا تو وہ حیران رہ گئے۔ انہوں نے یہ گاڑی 25 مئی 2018 کو خریدی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فلم والوں نے ان کی ایکٹیوا کا نمبر کیسے لگایا اور اگر اس نمبر والی بائیک سے حادثہ ہو جاتا ہے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ 
واضح رہے کہ بھارتی اداکار وکی کوشل بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کیساتھ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف فلم کے سین میں انہوں نے موٹرسائیکل چلائی جس کے پیچھے سارہ علی خان بیٹھی ہوئی ہیں۔ شوٹنگ کے دوران کیے گئے اس سین کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اب اس پر تنازع شروع ہوگیا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:شراب کے نشے میں دھت لڑکیوں کا بارات میں ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل