میرج سیزن ۔۔کیا اداکارہ تاپسی پنو  نےشادی کا ارداہ کر لیا۔۔؟

Jan 01, 2022 | 19:51:PM
اداکارہ ،تاپسی پنو ،بالی ووڈ
کیپشن: اداکارہ تاپسی پنو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہاہے کہ صرف اس لئے کہ شادی کا سیزن چل رہا ہے تو میں بھی شادی کرلوں ،فی الحال میرا فوری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں تاپسی پنوں نے کہا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ، جب بھی میں شادی کروں گی وہ ایک پر سکون ماحول میں ہوگا۔تاپسی پنو نے کہا کہ شادی کے بعد کچھ بھی زیادہ نہیں بدلے گا اس لئے مجھے ابھی اس میں پھنسنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔اداکارہ نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کے 2021 کے مقابلے میں 2022 کافی بہتر ہوگا ،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے دو سال میرے لئے تھوڑے بے ترتیبی سے رہے ہیں، میں اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے وقت نکالنے کی کوشش میں سیٹ کے اندر اور باہر بھاگتی رہی، اس نے میری جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ 2022 زیادہ پرامن ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مشہور اداکارہ کو ہوٹل میں بیٹھےرشتہ آ گیا