مشہور اداکارہ کو ہوٹل میں بیٹھےرشتہ آ گیا

Jan 01, 2022 | 19:01:PM
اداکارہ، زینب، شبیر، آفر، رشتہ
کیپشن: اداکارہ زینب شبیر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ابھرتی اداکارہ زینب شبیر کی جانب سے اپنے لئے آنےوالے ایک رشتے کی آفر سے متعلق دلچسپ کہانی سنائی گئی ہے۔مشہور سیریل ’پیا نام کا دیا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ زینب شبیر کے کام، خوبصورتی، اداکارانہ صلاحیتوں سمیت مداحوں میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔زینب شبیر نے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لئے دیئے گئے انٹرویو کے دوران خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھایا ہے۔

زینب شبیر نے بتایا کہ ’وہ ہوٹل میں بیٹھی اپنی بہن اور ایک دوست کے ہمراہ سالگرہ منا رہی تھیں، اس دوران ایک خاتون ان کے پاس آئیں اور آتے ہی کافی فری ہو گئیں، خاتون نے ان کا نام، رہائشی پتہ اور خاندان سے متعلق دریافت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کےلئے ان کا ہاتھ مانگنا چاتی ہیں۔‘زینب شبیر کا بتانا تھا کہ ’اس دوران اس خاتون کے بیٹے سمیت ان کی مکمل فیملی موجود تھی اور یہ سب دیکھ رہی تھی‘۔زینب شبیر نے بتایا کہ ’وہ یہ سن کر بالکل دنگ رہ گئی تھیں جبکہ ان کے پاس بیٹھے دوست نے کہا کہ ابھی زینب بہت چھوٹی ہے لہٰذا اِن کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں:المناک حادثہ۔۔کھودائی کے دوران پہاڑ سرکنے سے 4 افراد مارے گئے