قصور میں 3 سالہ بچہ شادی ہال کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق،

Feb 02, 2026 | 19:19:PM
قصور میں 3 سالہ بچہ شادی ہال کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق،
کیپشن: کجاں بحق ہونے والا تین سالہ علی حور
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں 3 سال کا بچہ شادی ہال کے سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شادی ہال کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھو مارکی کے کھلے گٹر میں گر کر کمسن بچہ علی حور  جاں بحق ہوگیا،سندھومارکی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔

 کمسن بچہ شادی ہال کے ساتھ موجود مارکی کی ذاتی اراضی میں کھیل رہا تھا، کمسن بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جاں بحق ہو گیا۔

  اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ کی طرف سے مارکی کو سیل کر دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کو پشاور کیساتھ  ملانے کےمنصوبے پر عملی کام شروع