خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کو پشاور کیساتھ  ملانے کےمنصوبے پر عملی کام شروع 

Feb 02, 2026 | 19:11:PM
خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کو پشاور کیساتھ  ملانے کےمنصوبے پر عملی کام شروع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کو پشاور کے ساتھ  ملانے کیلئےصوبے کے متعدد اضلاع میں سرکولر ریل منصوبے پر عملی کام شروع کردیا گیا،خیبرپختونخوا حکومت نے پری فیزیبلٹی  سٹڈی کی منظوری دے دی۔ 

چیف سیکرٹری کی جانب سے محکمہ ریلوے کو ارسال کئے گئےخط  کے مطابق  خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان ریلوے منصوبے پر ایک ساتھ کام کرینگے، معاہدے کے تحت منصوبے کا ٹیکنیکل اور پلاننگ کا کام ایک ساتھ کیا جائے گا ۔

دستاویز کے مطابق نئے ٹریک کے ساتھ ساتھ پرانے ٹریک کی بحالی کی جائے گی، منصوبے کو پشاور ویلی ریلوے کا نام دیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں 62 کلومیٹر ٹریک پشاور ،نوشہرہ اور جہانگیرہ شروع کیا جائے گا،دوسرے مرحلے میں 65 کلومیٹر  نوشہرہ ،مردان اور درگئی ٹریک شروع ہوگی جبکہ27 کلومیٹر مردان ،چارسدہ ، 27 کلومیٹر پشاور جمرود ٹریک بحال ہوگا،اس کے علاوہ 60 کلومیٹر کوہاٹ جھنڈ سیکشن بھی دوسرے مرحلے میں شروع ہوگا۔ 
دستاویز میں مزید کہا گیاہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 5 ممبران پر مشتمل جوائنٹ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دے دی ،جوائنٹ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی این ڈی ،سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ناراض بلوچ نہیں،آپریشن سندور 2 کےکارندے ہیں،ان کو دہشتگردہی بلایا جائے؛راناثنا اللہ برہم