ناراض بلوچ نہیں،آپریشن سندور 2 کےکارندے ہیں،ان کو دہشتگردہی بلایا جائے؛راناثنا اللہ برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ناراض کا نام دیا جاتا ہے یہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں،یہ کسی بات کی ناراضگی ہے، یہ لوگ پاکستان کے دشمن ہیں۔
ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیاں چند گروہ ملکر کہیں بھی کر سکتے ہیں،محفوظ علاقوں میں بھی گروہ ملکر لوگوں کو یرغمال بنا لیتا ہے،بلوچستان میں وہ لوگ جو مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہیں،وہ سڑک پر بس روک کو مسافر کو اتار کر، دوسرے صوبوں کے لوگوں کو ان کی فیملی کے سامنے شہید کرتے ہیں اور چھپ جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جعفر ایکسپریس میں لوگوں کو مارتے ہیں،یہ کسی بات کی ناراضگی ہے، یہ لوگ پاکستان کے دشمن ہیں،جعفر ایکسپریس میں دہشت گردوں کی میت کویٹہ ہپستال میں لائی تو کس نے جاکر انھیں قبضے میں لیا،کیا یہ لوگ اس سسٹم پر یقین رکھتے ہیں
رانا ثان اللہ کا کہنا تھا کہ یہ مودی کے آپریشن سندور 2 کے لیے سب کچھ کرتے ہیں،انھوں نے اس لیے کیا کہ وہ سندور آپریشن ٹو کے کارندے ہیں،یہ دشمن ملک کے کارندے ہیں،سندور اپریشن کا بدلہ لینے وہ ان گمرارہ لوگوں کے زریعے چلا رہے،یہ پاکستان کے دشمن ہیں،یہ پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں،ان سے کوئی بات چیت نہیں۔
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے سوال اٹھایا کہ کیا شفاف الیکشن انکا مطالبہ ہے،کیا وہ اس سسٹم پر یقین رکھتے ہیں؟کبھی اس کا حصہ بنے ہیں،یہ مودی کے سندور آپریشن ٹو پر عملدرآمد کرنے ایسی مجرمانہ کاروائیاں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 17 سیکورٹی فورسز کے ، 33 سولین کو شہید کیا گیا،یہ صرف اسٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کرنے نکلے ہیں،انھوں نے پولیس پر حملہ کیا،انھوں نے سویلین کو یرغمال بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ریڈ زون میں انکے داخلے کی کوشش کا ناکام بنایا،یہ کسی جگہ پربھی فورسز کا مقابلہ نہیں کر سکے ،یہ 170 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور کچھ گرفتار ہوئے،ان سے تفتیش پر معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کس بات کے ناراض ہیں جن کو بس سے اتار کر مارتے ہیں یہ ان سے ناراض ہیں،اس ابہام سے ان دہشت گردوں کو تقویت ملتی ہے،ان کو دہشت گرد ہی بلایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : پوری قوم افواجِ پاکستان کیساتھ ہے؛اسلامی نظریاتی کونسل کی دہشتگردی واقعات کی مذمت