پوری قوم افواجِ پاکستان کیساتھ ہے؛اسلامی نظریاتی کونسل کی دہشتگردی واقعات کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اورسابق اراکینِ کونسل کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس میں خاوند کے لاپتہ ہونے پر دو سال بعد فسخِ نکاح کی اجازت دینے کی سفارش کی گئی۔
کونسل نے کہاکہ نفقہ نہ ملنے پر ایک سال بعد فسخِ نکاح ممکن ہوگا۔ خاوند قید ہو تو تین سال بعد عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں کہا گیاکہ ذہنی یا جسمانی بیماری کی صورت میں ایک سال بعد فسخِ نکاح ممکن ہے۔ بچپن کے نکاح میں سوءِ اختیار ثابت ہو تو فسخ کیا جا سکتا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ رحم کی پیوندکاری مشروط اجازت کے ساتھ ممکن ہے۔ نیو ڈورا پروڈکٹ کے استعمال کو درست قرار نہیں دیا گیا۔
کونسل نے کہاکہ قرآنی و مقدس اوراق کو الگ طریقے سے ری سائیکل کیا جائے، غیرت کے نام پر قتل خلافِ اسلام ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور کے وہ علاقے جہاں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی