لاہور ایئرپورٹ کے اطراف 15 علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد

Feb 02, 2026 | 18:13:PM
لاہور ایئرپورٹ کے اطراف 15 علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد
کیپشن: بسنت ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن کو محفوظ بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ڈی ایچ اے نشاطِ علی ویو گارڈن علی پاک نادرا آباد تاج باغ کینال بینک سمیت پندرہ سے زائد علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی  عائد کی گئی ہے۔

صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے درمیان گزشتہ ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد فیصلہ کیا گیا۔پابندی کا مقصد جہازوں کی ٹیک آف لینڈنگ کو محفوظ بنانا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ   ان علاقوں میں پتنگ بازی نہیں ہوگی بلکہ دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت وہاں پر پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پنجاب حکومت جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گی ۔

ائیرپورٹ ذرائع  کے مطابق پابندی والے علاقوں میں ڈیفنس کے چار بلاک جس میں  پی کیو آر ایس  بلاک شامل ہیں ۔اس کے علاوہ  بھٹہ چوک، نشاط، علی ویو گارڈن علی پاک ،نادر آباد اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جوڑے پل، الفیصل ٹاؤن تاج باغ کنال بینک اور اس پاس کے علاقوں میں بھی پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ، بی سی سی آئی کاردعمل بھی آگیا