پاکستان کا بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ، بی سی سی آئی کاردعمل سامنے آگیا

Feb 02, 2026 | 16:12:PM
پاکستان کا بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ، بی سی سی آئی کاردعمل سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیوشکلا کا ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردعمل آگیا۔
بی سی سی آئی کے نائب صدرراجیو شکلا کاکہناہے کہ جب تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کوئی بات نہیں ہوجاتی اس وقت تک بی سی سی آئی پاکستان کے فیصلے پر کوئی بات نہیں کرےگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے سپورٹس مین شپ کا کہا ہے اور میں آئی سی سی کے مؤقف سے اتفاق کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے بھارت میں عدم تحفظ کی بنیاد پر آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی مگر آئی سی سی نے معاملہ سمجھنے اور حل کرنے کے بجائے سکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا،اس صورتحال کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئےبھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں شرکت نہ کرنے فیصلہ سنا دیا ہے۔