پاکستان کا بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا

Feb 02, 2026 | 14:24:PM
پاکستان کا بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے کو بہترین قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات کو یقین رکھا ہے کہ جب سیاست کے دروازے بند ہوتے ہیں تو کرکٹ دروازے کھول سکتی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا افسوسناک ضرور ہے مگر وہ اس فیصلے میں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ:بھارتی میڈیا نے پاکستان پر ٹورنامنٹ میں پابندی لگنے کا پروپیگنڈا شروع کردیا

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ وقت آئی سی سی کے لیے ایک امتحان ہے کہ وہ بیان بازی بجائے اپنے فیصلوں سے ثابت کرے وہ ایک غیر جانبدار، خودمختار اور تمام رکن ممالک کے ساتھ منصفانہ رویہ رکھنے والا بورڈ ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت میں عدم تحفظ کی بنیاد پر آئی سی سی سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی مگر آئی سی سی نے معاملہ سمجھنے اور اسے حل کرنے کے بجائے سکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔

اس صورتحال کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کی خاطر بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے ہائی وولٹیج میچ میں شرکت نہ کرنے فیصلہ سنا دیا ہے۔