9 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت پر 6 فروری تک ملتوی

Feb 02, 2024 | 18:59:PM
9 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت پر 6 فروری تک ملتوی
کیپشن: عمران خان، شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی) سانحہ 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
سماعت راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی ،بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر ملک فیصل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر محمد یوسف،ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے، سرکاری وکلا نے عدالت سے استدعا کہاکہ سینئر پراسیکیوٹر اور مقدمات سے متعلق ریکارڈ دستیاب نہیں،آئندہ سماعت تک مہلت دی جائے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 13 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی،شاہ محمود قریشی کی جانب سے درخواست پر دلائل کیلئے سید محمد علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست  عدالت نے فیصلہ سنا دیا