علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Feb 02, 2024 | 18:35:PM
علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)علامہ راجہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ٹرائل کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹرائل کورٹ کے جج ابولاحسنات ذوالقرنین نے جیل رولز کے مطابق  علامہ راجہ ناصر عباس کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی ، ٹرائل جج کے حکم کے باوجود علامہ راجہ ناصر عباس کی ملاقات نہیں کرائی گئی، ملاقات نہ کرائے جانے پر صدر مجلسِ وحدت المسلمین نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے علامہ راجہ ناصر عباس کی درخواست پر حکم جاری کیا ،

عدالت نے ٹرائل کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی ڈائریکشن کے ساتھ درخواست نمٹا دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ٹرائل کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کا ضمنی امتحان ملتوی