شازیہ منظورکو نہ پہچاننے والے انکل کاسو شل میڈیا صارفین نے حشر نشر کر دیا،ویڈیو وائرل

Dec 02, 2021 | 15:47:PM
شا زیہ منظور،سو شل میڈیا،گیت
کیپشن: شا زیہ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) گلوکارہ شازیہ منظور کے گیتوں کا ایک دور میں پاکستان میں بہت چرچا تھا۔ان کے گیت پاکستانی فلموں میں کا میا بی کی ضما نت ہو تے تھے تاہم وہ آج کل امریکہ میں پاکستانیوں اور غیرملکیوں کو اپنی آواز کے جادو سے کنسرٹس کے ذریعے محظو ظ کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہوش نہ خبر ہے،تجھ سے ملنے کے بعد دلبر،گانے پر طالبعلم کا زبر دست ڈانس،ویڈیو جاری

تفصیلات کے مطابق شا زیہ منظور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لال رنگ کی  لمبرگنی گاڑی سے اتر رہی ہیں اور انڈین پنجابی مشہور گیت ’لمبرگنی چلائی جاندے او‘ گا رہی ہیں۔
’اسد انکل‘ نامی صارف نے ٹوئٹر پر گلوکارہ کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کچھ ایسا لکھا جیسے وہ شازیہ منظور کو جانتے ہی نہیں۔ پھر کیا تھا پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔اور خوب کھری کھری سنا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے گھر صف ماتم۔۔بڑا سہارا چھن گیا