ماہرہ خان کے گھر صف ماتم۔۔بڑا سہارا چھن گیا

Dec 02, 2021 | 12:07:PM
ماہرہ خان کو بڑا صدمہ مل گیا
کیپشن: ماہرہ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم 25 نومبر بروز جمعرات کو خالقِ حقیقی سے جاملیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کے انتقال کی اطلاع گزشتہ شب انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی اور  نانی کے ہمراہ چند یادگار تصاویر بھی شیئر کیں، ماہرہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی نانی کا انتقال جمعرات کی سہ پہر ہوا، ان کے لئے ماہِ نومبر کافی مشکل رہا، کبھی بہت تکلیف دہ لیکن اکثر اوقات خوبصورت۔ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی نانی نے 5 سال کی عمر میں اپنی ماں کو کھو دیا تھا مگر وہ اپنی فیملی کیلئے زندہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاپنگ مال میں نوجوان کی خودکشی، دلخراش مواد اب تک سوشل میڈیا پر زیرگردش
ماہرہ خان نے اپنی مرحوم نانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہانی سنانے میں ماہر، ساڑھی زیب تن کرنے میں نفیس، بے حد خود مختار، اپنی صحت کا خیال رکھنے والی، دوسروں کی باتیں دھیان لگاکر سننے والی، پیار کرنے والی ماں اور اظہارِ خیال کرنے والی انسان تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:کالج میں چیتے کاحملہ۔۔ طالب علم کیساتھ کیا کیا۔۔؟دل دہلا دینے والی ویڈیو

اداکارہ نے بتایا کہ میری نانی سے جو بھی ملتا تھا وہ خود کو خاص محسوس کرتا تھا، انہیں بھولنے کی بیماری تھی، وہ اکثر نام اور لوگوں کو ایک دوسرے سے ملا دیتی تھیں لیکن ایک چیز جو وہ کبھی نہیں بھولیں وہ اپنی اور نانا کی محبت بھری کہانی تھی، میرے نانا کا انتقال 32 برس قبل ہوگیا تھا لیکن پھر بھی نانی نے انہیں ہمیشہ یاد رکھا۔

 یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالرقرض دیکر ہماراسب کچھ لکھوالیا۔گورنر پنجاب