کشمیر پریمئر لیگ کو بطور امن کا سفیر جوائن کروں گا۔۔شعیب اختر

Aug 02, 2021 | 18:12:PM
کشمیر پریمئر لیگ کو بطور امن کا سفیر جوائن کروں گا۔۔شعیب اختر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر شعیب اختر پِیس ایمبیسڈر‘ کا ٹرینڈ زیر گردش   رہا ۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ 6 اگست سے شروع ہونے والی کشمیر پریمئر لیگ کو بطور امن کے سفیر جوائن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق را ولپنڈ ی ایکسپریس کے نا م سے مشہور شعیب اختر نے اس ٹرینڈ پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شعیب اختر نے لکھا کہ ’کے پی ایل کو بی سی سی آئی کیوں متنازع بنارہا ہے جبکہ کے پی ایل تو دونوں ملکوں کیلئے ایک امن کے پُل کا کام کرے گی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ سب کا میرے لیے ٹرینڈ بنانے کا شکریہ، آپ سب کی پُرزور فرمائش پر ہی میں کے پی ایل میں بطور امن کے سفیر حصہ لوں گا۔

یا د رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد سے قبل ہی بھارت کی بوکھلاہٹ اور مذموم سازشیں بے نقاب ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ جنوبی افریقا کے ہرشل گبز کے بعد انگلینڈ کے مونٹی پینسر نے بھی آ ج  بھارتی کرکٹ بورڈ کا چہرہ بے نقاب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا سٹار دنانیر نے پھر تہلکہ مچا دیا۔۔ تصاویر وائرل