ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کئی مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان ، سندھ، خیبرپختونخوا میں بیشتر مقامات پر جبکہ پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش / ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال سے متعلق موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر تیز بارش ، ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، کرک، ہنگو، کوہاٹ، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، صوابی اور چارسدہ میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ( بلند پہاڑوں پر برفباری ) جبکہ چند مقامات پرشدیدموسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
پنجاب کے دیگر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، تونسہ شریف،بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر تیز بارش،ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے کئی علاقوں جیسے ژوب،موسی خیل، شیرانی ،سبی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی،نصیرآباد، ہرنائی، لورالائی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، مستونگ،قلات، پنجگور، تربت، کیچ، آواران، مکران کے ساحلی علاقے (گوادر، پسنی، اورماڑہ)، لسبیلہ، خضدار، خاران، چاغی، دالبندین اور گردونواح میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پر(خصوصاً شمال مشرقی اضلاع میں ) شدیدموسلادھار بارش ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
سندھ میں میرپورخاص، سانگھڑ، عمر کوٹ،نگر پارکر ، تھرپارکر ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، شہید بینظیر آباد اورنوشہروفیروزمیں کہیں کہیں جبکہ کراچی، حیدرآباد،جامشورو، ٹھٹھہ، بدین،سجاول، چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی اضلاع میں چند مقامات پر تیز بارش، ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
انتباہ:
آج اور 03 اپریل کے دوران شدید/موسلادھار بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان (ژوب،موسی خیل، شیرانی،بارکھان،سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد،جھل مگسی،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، قلات، خضدار، لسبیلہ)، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں (ہِل ٹورنٹس) اور زیریں خیبر پختونخوا(کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں،کرک، ہنگو، کوہاٹ) کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث اس دوران کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، ژالہ باری اور آندھی کے باعث پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں؛ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکنامک گروتھ 3.89فیصد ہوگئی