سینیٹ انتخابات: صنم جاوید کو شکست، لیگی امیدوار نے میدان مار لیا

Apr 02, 2024 | 19:24:PM
سینیٹ انتخابات: صنم جاوید کو شکست، لیگی امیدوار نے میدان مار لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) سینیٹ انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشتوں پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی امیدوار صنم جاوید کو شکست ہو گئی جبکہ لیگی امیدواروں نے فتح اپنے نام کر لی۔

سینٹ انتخابات 2024 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہو گیا، خواتین کی مخصوص نشستوں کے نتائج بھی آ گئے، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی حمایت یافتہ خواتین امیدوار انوشے رحمان اور بشری انجم بٹ سینیٹر منتخب ہوگئیں، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی امیدوار صنم جاوید خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن، سندھ اسمبلی کے نتائج کا اعلان کس پارٹی نے میدان مارا؟ جانیے

مسلم لیگ ن کی امیدوار انوشے رحمان 125 ووٹ اور بشری  انجم بٹ 123 ووٹ لیکر سینٹر منتخب ہو گئیں جبکہ صنم جاوید خان 102 ووٹ لیکر شکست کھا گئیں، خواتین کی نشستوں پر 356 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 6 ووٹ مسترد ہوئے۔