سینیٹ الیکشن: سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا 

Apr 02, 2024 | 18:21:PM
سینیٹ الیکشن: سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔

سندھ اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 12 نشستوں میں سے 10 نشتیں حاصل کر لیں، پیپلز پارٹی کے جنرل نشستوں  5 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں مسرور احسن، دوست علی جیسر، ندیم بھٹو، کاظم شاہ، اشرف علی جتوئی شامل ہیں جبکہ جنرل نشت پر ایم کیو ایم کے عامر چشتی اور آزاد امیدوار فیصل واوڈا کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات، ایک اور حکومتی اتحاد کے امیدوار نے میدان مار لیا

سندھ اسمبلی میں ٹیکنوکریٹس کی نشتوں پر پیپلز پارٹی کے سرمد علی اور ضمیر گھمرو کامیاب ہوئے جبکہ خواتین کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی روبینہ قائم خانی اور  قرۃ العین مری کامیاب ہوئیں۔