موسلادھار بارش ، مانسہرہ میں 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی

Sep 01, 2025 | 08:55:AM
 موسلادھار بارش ، مانسہرہ میں 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )مانسہرہ اور اس کے قریبی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔

موسلا دھار بارش کے بعد برساتی نالہ بپھر گیا جس کے نتیجے میں پانی گھروں اور بازار میں داخل ہوگیا،  ایک مکان کو  بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کینسرکیخلاف جنگ ہارگئیں

 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ مدرسہ بھی ریلے کے گھیرے میں آگیا تاہم ریسکیو  اہلکاروں نے وہاں موجود طلباء کو بحفاظت ریسکیو کیا۔

 لاہور میں آسمان پر کالی گھٹاؤں کا راج

لاہور میں 2 روز سے جاری رہنے والی بارش کا سلسلہ تھم گیا ۔شہر کا مطلع ابر آلود، آسمان پر کالی گھٹاؤں کا راج ہے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوش گوار، محکمہ موسمیات کی آج بھی شہر میں ستر فیصد تک بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

شہر قائد میں آج بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب

شہر قائد میں آج بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل بوندا باندی کا امکان ہے،، شہر کا موجوجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

  منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ  ہوا  ہے ، تربیلا ڈیم ایک بار پھر مکمل بھر گیا۔  پانی کی سطح 1 ہزار 550 فٹ تک پہنچ گئی۔ منگلا ڈیم 83 فیصد بھر گیا، پانی 1 ہزار225 فٹ تک جا پہنچی۔ منگلا ڈیم کی گنجائش 1 ہزار442 فٹ تک پانی ذخیرہ کرنے کی ہے۔ 

این ڈی ایم اے  کا 3 ستمبر  تک موسلادھاربارشوں کا الرٹ  

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی آج سے 3 ستمبر ممکنہ موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔