بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، خیر پور میں مزید 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج

Oct 01, 2023 | 10:34:AM
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، خیر پور میں مزید 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین منگی) ملک بھر میں بڑھتی بجلی قیمتوں کے خلاف گزشتہ ماہ سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، سیپکو کی جانب سے گزشتہ روز آپریشن کے دوران مزید 10بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

سیپکو کی جانب سے لقمان فیض آباد اسٹاپ کچھری روڈ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا آپریشن کے دوران 10 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،آپریشن کی قیادت ایکسین واپڈا تاج محمد ماکو اور ہائیڈروں یونین کے صدر لالا نزاکت پٹھان کر رہے ہیں،کئی دوکانوں پٹرول پمپس اور گھروں سے چوری کے کنکشن کاٹ دیئے گئے، ایسکین  تاج محمد کا کہناتھا کہ بجلی چوروں کو معاف نہیں کریں گے وہ قوم کے مجرم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :40 ٹن چینی اور 8 ہزار کلو گھی برآمد