اسلام آبادبار کونسل انتخابات؛عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

Nov 01, 2025 | 17:40:PM
اسلام آبادبار کونسل انتخابات؛عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا
کیپشن: وکلا ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد بار کونسل انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا، عاصمہ جہانگیر گروپ اسلام آباد بار کونسل کی 5 نشستوں میں سے 3 نشستیں جیت گیا جبکہ حامد خان گروپ 1 نشست جیت پایا ۔

غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق اسلام آباد سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ عبدالرحمن حر باجوہ، راجہ علیم عباسی اور ظفر کھوکھر کامیاب قرار پائے۔عبدالرحمن حر باجوہ 1369 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے،راجہ علیم عباسی 1351  ووٹ لے کر جیت گئے۔چودھری حفیظ اللہ یعقوب 1295  ووٹ ممبر بار کونسل منتخب  ہوئے۔محمد ظفر کھوکھر نے 1288 ووٹ لیکر جیت اپنے نام کی ۔ آصف عرفان  1126 ووٹ لیکر جیت گئے ۔

اسلام آباد بار کونسل سے حامد خان گروپ 1 نشست جیت پایا ۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے حفیظ اللہ یعقوب ممبر اسلام آباد بار کونسل منتخب  ہو گئے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد بار کونسل انتخابات میں مجموعی طور پر 21 امیدوار مدمقابل ہیں۔بار کونسل میں پہلے 5 سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار فاتح قرار پائیں گے۔

لاڑکانہ 

 سندھ بار کونسل کے انتخابات میں لاڑکانہ کی دو سیٹ پر اطہر عباس سولنگی اور آصف علی سومرو کامیاب قرار پائے۔

جیکب آباد کی ایک سیٹ پر عبد الغنی بجارانی کامیاب ہو گئے۔شکار پور کی ایک سیٹ پر اظہر حسین عباسی کامیاب قرار پائے۔

سکھر ؛

سندھ بار کونسل انتخابات میں پروگریسیو لائرز فورم نے 6 میں سے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔شہید بینظیر آباد کی نشست پر ضیاء الحسن لنجار 547 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔کریم بخش کے بی رند کو 369 ووٹ ملے۔

ضلع سکھر کی نشست پر ایڈووکیٹ قربان ملانو 777 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔ضلع سکھر کی دوسری نشست پر ایڈووکیٹ شفقت رحیم 640 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

ضلع گھوٹکی کی نشست پر ایڈووکیٹ عبدالرزاق مہر 704 ووٹ سے کامیاب ہو گئے۔شاہد راجپوت کو 251 ووٹ ملے۔

ضلع خیرپور کی نشست پر سید جعفر شاہ 531 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔یاسر عرفات شر کو 438 ووٹ حاصل ہوئے۔

ضلع نوشہرو فیروز کی نشست پر عبدالستار لہراں 702 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ نثار ملاح کو 221 ووٹ ملے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:

ڈیرہ اسماعیل خان سے بار کونسل کی دونوں نشستیں پیپلز پارٹی کے امیدوار حشمت نواز سدوزئی ایڈووکیٹ اور احمد علی ایڈووکیٹ نے جیت لیں  ۔

 تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کے مشترکہ امیدوار زین العابدین ایڈووکیٹ اور عدنان علی ایڈووکیٹ ہار گئے۔

سردار حشمت نواز سدوزئی  نے 624  اوراحمد علی ایڈووکیٹ نے626ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل  عدنان علی614اورزین العابدین ایڈووکیٹ 585 حاصل کر پائے

دیر:

دیربار کونسل الیکشن میں ملگری وکیلان نے میدان مار لیا۔ تحریک انصاف کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ملگری وکیلان کے شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے 515 ووٹ حاصل کئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار رضا اللہ ایڈووکیٹ نے 387 ووٹ حاصل کئے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار طارق ایڈووکیٹ نے 310 ووٹ حاصل کئے۔

میانوالی:

میانوالی ڈسٹرکٹ بار کے پنجاب بار کونسل کے الیکشن کے نتائج آ گئے ۔ ڈسٹرکٹ بار میانوالی کے 550 ووٹ رجسٹرڈ ہیں ۔میانوالی 380 ووٹ پول ہوا ہے ۔ ملک صبح صادق اعوان نے 148 ووٹ حاصل کر لئے۔ ملک شاہد اقبال اعوان نے بھی 148 ووٹ حاصل کئے ۔ جواد مظہر دھون 78 ووٹ حاصل کرسکے تیسرے نمبر پر رہے۔ غلط مہر کے باعث 6 ووٹ مسترد کردیئے گئے ۔

نوشہرہ اور پبی بار کونسل:

نوشہرہ اور پبی میں خیبرپختونخوا بار کونسل کے الیکشن میں آزاد امیدواروں نے شاندار کامیابی سمیٹی۔نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر فدا آفریدی ایڈووکیٹ نے واضح برتری حاصل کرلی۔

پبی تحصیل بار کے سابق صدر شہزاد گل خٹک ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔

نوشہرہ میں  ملگری وکیلان اور تحریک انصاف وکلاء اتحاد کو الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔وکلاء نے آزاد امیدواروں پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔بار کونسل انتخابات میں غیر متوقع نتائج نے سب کو حیران کر دیا۔

کندھ کوٹ:

سندھ بار کونسل انتخابات میں پیپلزلائیرزفورم کےامیدواراحمدرضاسندرانی کو145ووٹ سے شکست ہو گئی۔عبدالغنی بجارانی آزادامیدوار  861 ووٹ لیکر جیت گئے۔مدمقابل امیدوار احمد رضا سندرانی716ووٹ لے سکے۔

گھوٹکی:

گھوٹکی ڈسٹرکٹ بار کی نشست پر پروگریسو لائيرس کی جیت  ہوئی۔گھوٹکی بار سے پروگریسو لائيرس کے امیدوار عبدالرزاق مہر نے 260 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔سندھ نیشنل لائیرس کے امیدوار چودھری شاہد راجپوت 98 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس ، نان فائلرز کیلئے بڑی خبر