اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس ، نان فائلرز کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یہ تو ہونا ہی تھا،حکومت نے ٹیکس نیٹ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس کے بعد نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔
وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافہ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی تیاری کرلی ہے، جن سے عام شہریوں کی جیب پر براہ راست اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نان فائلرز کیلئے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.8 فیصد سے بڑھا کر 1.5 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے تقریباً 30 ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے، اس اقدام سے لاکھوں نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی،یہ اقدامات موجودہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں 200 ارب روپے کے ریونیو خسارے کو پورا کرنے کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر پہلے چھ ماہ کے ہدف سے پیچھے رہا، جہاں 3 ہزار 83 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2 ہزار 885 ارب روپے جمع ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: منگل تا جمعرات تعلیمی ادارے بند، نوٹیفکیشن جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز حال ہی میں آئی ایم ایف سے ہونے والی سٹاف لیول بات چیت میں شیئر کی گئیں اور حکومت نے منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم آئی ایم ایف کو ممکنہ ٹیکس اضافوں پر مشتمل ایک متبادل منصوبہ پیش کیا گیا ہے تاکہ قرض پروگرام کے ریونیو اہداف پورے کیے جا سکیں۔