لاہور قلندرکے سی ای او عاطف راناسے ریکارڈ ہولڈرکم  عمر کوہ پیما شہروز کاشف کی ملاقات

May 01, 2023 | 21:29:PM
لاہور قلندرکے سی ای او عاطف راناسے ریکارڈ ہولڈرکم  عمر کوہ پیما شہروز کاشف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، ہیڈ سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چیمپئن لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا سےریکارڈ ہولڈرکم  عمر کوہ پیما شہروز کاشف  نےملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف نے خطرناک چوٹی اناپورنا سر کرنے کے بعد لاہور قلندرز کا جھنڈا بھی لہرا یا تھا۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں شہروز کاشف نے لاہور قلندرز کے جھنڈے والی یادگار تصویر عاطف رانا کو پیش کی ۔

اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز نے شہروز کاشف کو ٹرافیز کا سووینر دیا اور کہا کہ"شہروز کاشف کم عمری میں جان خطرے میں ڈال کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں"۔عاطف رانا نے مزید کہا کہ" شہروز کاشف کی ہمت اور حوصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں"۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور سوسائٹی کو آگے بڑھ کر شہروز کو اسپورٹ کرنا ہو گا، لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے شہروز کاشف سے ہر ممکن تعاون  کیا جائے گا۔

شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ "میں نے پاکستان کے جھنڈے کے بعد رضاکارانہ طور پر لاہور قلندرز کا جھنڈا لہرایا, میرا تعلق لاہور سے ہے اورلاہورقلندرز میری پسندیدہ ٹیم ہے."

انہوں نے کہا کہ "یہ فرنچائز جس طرح نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لاتی ہے وہ قابل ستائش ہے جبکہ لاہور قلندرز نے جس طرح سراہا، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں"۔