آیت اللہ حامنہ ای کی شہادت پر لاہور پریس کلب کے باہر سینکڑوں افراد کا احتجاج جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر لاہور میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔
لاہور پریس کلب کے باہر سینکڑوں افراد احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں ہر عمر کے لوگ شریک ہیں۔
مظاہرین کا پریس کلب کے باہر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر کے پوسٹر اٹھا رکھے ہیں۔
مظاہرین نے امریکی قونصل خانہ کے باہر احتجاجی کیمپ لگالیا۔
پولیس نے مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ایرانی سرکاری ٹی وی پر جذباتی منظر ، نیوز اینکر سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے آبدیدہ