ایرانی سرکاری ٹی وی پر جذباتی منظر ، نیوز اینکر سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے آبدیدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایرانی ٹی وی اینکر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
ایرانی سرکاری نشریات میں ایک جذباتی منظر دیکھنے میں آیا جب ایک نیوز اینکر نے روتے ہوئے اعلان کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہوگئے۔
اینکر نے خبر پڑھتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ اکبر، اللّٰہ اکبر، انتہائی دکھ کے ساتھ ایران کی قوم کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ عظیم آیت اللہ علی خامنہ ای، رہبرِ انقلاب اسلامی، آج امریکا اور صہیونی حکومت کے مشترکہ مجرمانہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں،یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے اینکر کی آواز بھر آئی اور وہ آنسو روک نہ سکے۔
مزید پڑھیں:آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد ایران کا نیا سپریم لیڈر کون اور کیسے بنے گا؟
اسٹوڈیو میں موجود دیگر افراد کی سسکیوں اور رونے کی آوازیں بھی پس منظر میں سنی گئیں، جبکہ سکرین کے اوپری حصے میں ایرانی پرچم نمایاں تھا۔
ایرانی حکام کے مطابق 86 سالہ سپریم لیڈر اپنے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے میں اپنی بیٹی اور داماد کے ہمراہ شہید ہوئے۔
سرکاری اعلان کے مطابق ملک بھر میں 40 روزہ سوگ منایا جائے گا۔