امریکا اور اسرائیل ایران کو لوٹنے اور منتشر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی لاریجانی

Mar 01, 2026 | 11:42:AM
امریکا اور اسرائیل ایران کو لوٹنے اور منتشر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی لاریجانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے اعلان کیا ہے کہ آج ہی عارضی قیادت کونسل قائم کی جائے گی، امریکا اور اسرائیل ایران کو لوٹنے اور منتشر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،امریکا میں اقتدار پر بیٹھا شخص اسی لوٹ مار کی ذہنیت کی مکمل علامت ہے۔

علی لاریجانی نے کہا کہ علی خامنہ ای نے مشکل وقت میں بھی سادہ زندگی پر اصرار کیا، استعماری طاقتیں جب بھی کسی ملک میں داخل ہوتی ہیں،مقصد وسائل کو لوٹنا ہوتاہے، علیحدگی پسند گروپوں نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔

سربراہ  ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیلی حکومت بڑے ممالک کو تقسیم کر کے اپنی بقاء یقینی بنانا چاہتی ہے، امریکا اور صہیونی حکومت نے ایرانی عوام کے دل جلا دیے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران حملے کی تیاری میں تھا، صدر کو پیشگی کارروائی پر مجبور ہونا پڑا: ٹرمپ انتظامیہ