ایران حملے کی تیاری میں تھا، صدر کو پیشگی کارروائی پر مجبور ہونا پڑا: ٹرمپ انتظامیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران حملے کی تیاری میں تھا، صدر کو پیشگی کارروائی پر مجبور ہونا پڑا۔
انتظامیہ کے مطابق تہران کی سنجیدگی نہ ہونے پر صدر ٹرمپ نے حملے کا فیصلہ کیا، ایران یورینیم افزودگی برقرار رکھ کر ایٹم بم کی صلاحیت چاہتا تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کو سویلین نیوکلیئر پروگرام کے کئی آپشنزدیے گئےتھے۔
علاوہ ازیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے، ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، ملکی داخلی اور مجموعی صورتحال پر گفتگو
ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آج سخت حملوں کا اعلان کیاہے، بہتر ہے وہ ایسا نہ کرے، ایران نے اگر ایساکیا تو انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔