آئی ایم ایف کی شرائط پر کسانوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم 

Mar 01, 2023 | 19:43:PM
آئی ایم ایف کی شرائط پر کسانوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم 
کیپشن: بجلی گھر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر کسانوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کردی، زرعی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت حکومت نے کسانوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کردی، زرعی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی، کسانوں کو آج سے بجلی 13 روپے کے بجائے 16.60 روپے فی یونٹ ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک اس وقت الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ،کیپٹن(ر) صفدر
رپورٹ کے مطابق کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو بجلی پر 3.60 روپے فی یونٹ سبسڈی دی گئی تھی، زرعی صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے سے جون 2023 تک حکومت کو 14 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے۔
پاور ڈویژن نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیز کو خط لکھ دیا، جس کی کاپیاں وزارت خزانہ اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائےگی،خرم دستگیر