رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائےگی،خرم دستگیر

Mar 01, 2023 | 18:49:PM
رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائےگی،خرم دستگیر
کیپشن: خرم دستگیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں جائزہ لیا تھا کہ رمضان میں بجلی کی بحالی کی کیا صورتحال ہو گی،رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی،باقی اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم رکھا جائے گا،ملک کی صنعتوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر کاکہناتھا کہ ہم آئین پر عمل پر پابند ہیں،جو آئین کہتا ہے 90 روز میں الیکشن ہونے ہیں وہ مردم شماری کے نتائج بھی ضروری ہے،اگر دو صوبوں میں الیکشن ہو جاتا ہے تو جنرل الیکشن میں ان اسمبلیوں کو معطل کیا جائے گا،دو ججز نے واضح کہا ہے کہ اس کیس پر سو موٹو لینا نہیں بنتا جو کیس دو ہائیکورٹس میں چل رہا ہو۔
وزیر توانائی نے کہاکہ میاں نواز شریف نے دو سو پیشیاں پرامن طریقے سے بھگتیں،تمام مسائل عمران خان کے فاشسٹ طریقے کی وجہ سے ہیں،اسمبلیاں تحلیل کرنا بھی عمران خان کی طاقت کی ہوس ہے پر مبنی فیصلہ تھا۔ان کاکہناتھا کہ 23 جون 2023 تک تمام بیلینگ ڈیجیٹل میٹر پرہو گی،ڈیجیٹل میٹرز سے اوور بلنگ کا معاملہ حل ہو جائے گا۔
ٰخرم دستگیر کاکہناتھا کہ ایرپل 2022 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران زخمی شخص کی طرح اپنی حکومت کی واپسی کی کوششیں کر رہے ہیں، جیل بھرو تحریک کو پی ٹی آئی کارکنوں نے پورے ملک میں ناکام کر دیا،عمران خان نے جتنے بھی پتے کھیلے سب ناکام ہوئے،وہ آگ لگاتے جا رہے ہیں ہم آگ بجھاتے جا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ الیکشن اکتوبر 2023 میں ہونگے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مہنگائی عمران خان کی زہریلی میراث ہے،77 سال میں قرضہ 28 ہزار ڈالر تھا جو اب 57 ہزار ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے،ان کاکہناتھا کہ مریم نواز ایک تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی،مریم نواز کی آمد کوئی انتخابی جلسہ نہیں انتخابات کی تیاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک اس وقت الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ،کیپٹن(ر) صفدر