خاندانی دشمنی پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاڑکانہ اور شکارپور میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
شکار پور میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق پیر جلیل کے علاقے میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ایس ایس پی کلیم ملک کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:دادو میں 12 سالہ بچی کی شادی رکوا دی گئی
ادھر لاڑکانہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر پر فائرنگ کر کے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا،فائرنگ میں بچی سمیت 2 افراد زخمی بھی ہو گئے، مرنے والوں میں 2 بھائی، بہن اور بھابھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ ماہوٹا کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ کالونی میں پیش آیا، پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے گھر کا مالک اور 4 سالہ نواسی زخمی ہو گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔