14سالہ لڑکی کا آپریشن، پیٹ سے ایسی چیز برآمد، دیکھ کر ڈاکٹر بھی چکرا گئے

Jun 01, 2025 | 22:50:PM
14سالہ لڑکی کا آپریشن، پیٹ سے ایسی چیز برآمد، دیکھ کر ڈاکٹر بھی چکرا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ڈاکٹر نے آپریشن کرکے 14 سالہ لڑکی کے پیٹ سے بالوں کا گُچھا کامیابی سے نکال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے گاؤں برارا میں پیش آیا جہاں دسویں جماعت کی طالبہ بال کھانے کی عادت میں مبتلا تھی جس کے پیٹ سے 210 سینٹی میٹر لمبا بالوں کا گُچھا (ٹریکو بیزوئر) نکالا گیا۔

سوائی مان سنگھ جے پور کے ڈاکٹر جیون کانکاریہ نے بتایا کہ یہ اب تک کسی مریض کے معدے سے نکالا گیا سب سے لمبا گْچھا ہے۔

لڑکی کا تعلق ایک کسان فیملی سے ہے جو ایک نفسیاتی بیماری ’پیکا‘ کا شکار ہے، جس میں مریض غیر خوردنی اشیا کھانے کی عادت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

لڑکی نے چھٹی جماعت سے سکول میں چاک کھانا شروع کیا، بعد میں یہ سلسلہ بالوں، لکڑی کے ٹکڑوں، ربڑ بینڈز، پتھروں، دھاگوں اور دیگر غیر ضروری اشیاکے استعمال تک بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! بس حادثے میں 22کھلاڑی ہلاک

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کو یہ عادت چھٹی جماعت میں دوسرے بچوں کو دیکھ کر پیدا ہوئی، پیٹ میں شدید درد اور الٹی کے باعث اسے ہسپتال داخل کیا گیا جہاں ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے لڑکی کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹروں نے اس عادت کی نشاندہی ایک ذہنی صحت کی خرابی کے طور پر کی ہے جسے پیکا کہا جاتا ہے، اس میں لوگ زبردستی غیر خوردنی اشیا کا استعمال کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز نے بتایا کہ 2 گھنٹوں پر مشتمل سرجری کے بعد 210 سینٹی میٹر لمبا بالوں کا گُچھا نکالا گیا جو اب تک بالوں کو سب سے بڑا گُچھا ہے جب کہ اس سے قبل 180 سینٹی میٹر لمبا بالوں کا گْچھا ایک مریض کے پیٹ سے نکالا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال اس کیس کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے لیے بھیجا جائے گا تاکہ اسے تسلیم کیا جا سکے۔ڈاکٹر جیون کانکاریہ پہلے بھی چار مرتبہ سرجری کے شعبے میں گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ ضمنی الیکشن؛کس جماعت کے امیدوار کا پلڑا بھاری؟بڑی خبر آ گئی


 

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: