سیالکوٹ ضمنی الیکشن ;ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق)سیالکوٹ کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 52کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ نے میدان مار لیا اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط گھمن کو بڑے مارجن سے شکست دیدی، لیگی امیدوار کی کامیابی پر کارکنوں کا جشن، ڈھول کی تاپ بھنگڑے ڈالے ۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر تاخیر کے جاری رہا.حلقہ میں ٹوٹل ووٹر کی تعداد 2لاکھ 97ہزار 125 ہے سیالکوٹ:حلقہ میں 185 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے،ان میں 11 انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 کے تمام 185پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں۔لیگی امیدوار حنا ارشد جاوید وڑائچ 78419ووٹ کر کامیاب ہو گئیں،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضمنی الیکشن میں حنا ارشد وڑائچ کو 38449 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی ۔لیگی امیدوار کی کامیابی پر گھر پر جشن کا سماں، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،کارکنوں نے اپنے امیدوار کی کامیابی پربھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
واضح رہے یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا پیرس کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان