الیکشن ہم جیت چکے، حکومت مزید حربے اپنانے میں مصروف ہے،شیخ وقاص اکرم کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت پر دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کردیئے۔شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ پر دوبارہ سے ڈاکہ نہ ہو اس وجہ سے صبح سے لوگ باہر نکلے،الیکشن ہم جیت چکے ہیں لیکن یہ حکومت مزید حربے اپنانے میں مصروف ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سیالکوٹ میں آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں،سیالکوٹ میں ہونے والے جلسے میں لوگوں نے جس تعداد میں شرکت کی وہ ناقابل بیان ہے ۔ان کاکہناتھا کہ آٹھ فروری کو کو کچھ ہوا تھا سیالکوٹ کے اس حلقے کا ووٹ بھی اس کی نظر ہوا تھا،یہ سیٹ آٹھ فروری کو بھی پی ٹی آئی کی جیت ہوئی اور آج بھی برتری پی ٹی آئی کی ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہاکہ مینڈیٹ پر دوبارہ سے ڈاکہ نہ ہو اس وجہ سے صبح سے لوگ باہر نکلے،لیکن مسلم لیگ نون کے غنڈوں نے وہاں غنڈا گردی کی اور غلام ہونے کا ثبوت دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے
شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا کہ ہر پولنگ سٹیشن سے ہمارے لوگوں کو باہر نکال دیا گیا،ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا ہے،پولنگ سٹیشن37 سے پی ٹی آئی کے لوگوں اور ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا،یہ سب وہاں پولیس کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہر پولنگ سٹیشن میں زبردستی گھس کر خود ٹھپے لگا کر ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ ہمارے ایم این اے جو پریس کانفرنس کر رہے تھے ان پر بھی حملے کئے ۔سٹیشن میں نون لیگ کے لوگ جمع ہوئے ہیں ہمارے ایجنٹس کو اندر جانے نہیں دیا جا رہا ۔یو سی ساہووال میں بھی پولیس کی ملی بھگت سے نون لیگ کے لوگ پولنگ سٹیشن میں داخل ہوئے ہیں،پولنگ سٹیشن 10 میں جب پی ٹی آئی کے لوگ پہنچے تو پولنگ ایجنٹ نے سٹیشن ہی بند کر دیا ۔
شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ کل رات سے آر او کے آفس کی باہر کینٹرز کی دیواریں بنا دی گئی،میرا سوال ہے کہ جو دعویٰ حکومت کر رہی تھی وہ کہاں گئے ۔ان کاکہناتھا کہ الیکشن ہم جیت چکے ہیں لیکن آپ یہ حکومت مزید حربے اپنانے میں مصروف ہے،لوگوں کو ڈرایا گیا لیکن اس کے باوجود لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر سے سوال ہے کہ آپ مدت مکمل ہونے کے باوجودبیٹھے ہیں تو کیا کر رہے ہیں ؟جو ہیلپ لائنز ان لوگوں نے بنائے وہ کل سے مصروف رکھے گئے ہیں،صبح سے کسی بھی سٹیشن پر کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آیا،آپ وردی کے اندر لوگوں کو تحفظ دینے کے بجائے خود غنڈا گردی میں مصروف ہیں،ہم اس ظلم کی بدمعاشی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ہمارے کیمپس میں صبح سے لوگوں کا ہجوم ہے،ہمارا ٹرن آؤٹ زیادہ تھا جو سب کو نظر آیا،چند دنوں سے جو بھرم بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی وہ آج کے اس الیکشن نے کھوکھلا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ ضمنی الیکشن کے 24پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے