کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کراچی اور گرد و نواح میں آج شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کا مرکز قائدآباد کے قریب تھا،زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی،پی ایم ڈی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 33 منٹ پر آیا، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز جغرافیائی اعتبار سے 24.31 درجے شمالی عرض البلد اور 67.25 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا سائبیریا میں روسی ائیر بیس پر بڑا حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ