یوکرین کا سائبیریا میں روسی ائیر بیس پر بڑا حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) یوکرین نے روس کے جوہری صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں پر سائبریا میں واقع فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے جو اب تک کا محاذ جنگ سے سب سے زیادہ فاصلے پر ہونے والا پہلا حملہ ہے۔
یہ حملہ سائبریا میں واقع بیلایا ایئربیس پر کیا گیا جو دارالحکومت کیف سے تقریباً 4300 کلومیٹر (2670 میل) دور واقع ہے،سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی غیر مصدقہ ویڈیوز اور تصاویر میں روسی سٹریٹجک بمبار طیاروں کو شعلوں میں لپٹا ہوا دکھایا گیا ہے،ان طیاروں کا مقصد دور دراز اہداف پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ کرنا ہوتا ہے۔
BREAKING: Major Ukrainian FPV drone swarm hits Russian airbases.
— Clash Report (@clashreport) June 1, 2025
Massive FPV drone attacks struck Olenya and Belaya airbases.
Several Russian Tu-95MS strategic bombers on fire. pic.twitter.com/GFxWt4EJ1O
ان تصاویر یا ویڈیوز کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکا تاہم کیف میں یوکرین کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے بتایا کہ یوکرین کی داخلی سلامتی کی ایجنسی (SBU) نے 40 سے زائد روسی فوجی طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک بڑا ڈرون حملہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان طیاروں میں روس کے Tu-95 اور Tu-22 سٹریٹجک بمبار شامل تھے جو یوکرین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
روسی صوبے ایرکٹسک کے گورنر ایگور کوبزیف نے تصدیق کی کہ اوسولسکی ضلع کے گاؤں "سرِدنی" کے قریب ایک فوجی یونٹ پر ڈرون حملہ ہوا تاہم انہوں نے اس حملے میں سٹریٹجک طیاروں کے متاثر ہونے کا ذکر نہیں کیا۔
انہوں نے ٹیلیگرام پر جاری ایک ویڈیو میں بتایا کہ یہ علاقہ سائبریا میں اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے،ویڈیو میں فضاء میں ڈرونز کی آواز اور بلند دھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں،ان کے مطابق ڈرونز مبینہ طور پر ایک ٹرک سے لانچ کیے گئے تھے۔
بیلایا یا سرِدنی ایئربیس جو سائبریا کے گاؤں "سرِدنی" کے قریب واقع ہے، روس کے Tu-22M سپر سونک طویل فاصلے تک مار کرنے والے سٹریٹجک بمبار طیاروں کا مرکز ہے۔
مزید برآں، روس کے شمالی علاقے مورمانسک میں بھی ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا، یہ علاقہ اولینیا ایئربیس کا مرکز ہے جو یوکرینی ذرائع اور اوپن سورس معلومات کے مطابق روسی سٹریٹجک طیارہ بردار بیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 105 سالہ ایتھلیٹ چیمپئن کی لمبی عمر اور کامیابی کا راز جانیں